دوبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے پاکستان ، بھارت اور آئی سی سی میں تحریری معاہدہ ہو گیا ہے۔۔آئی سی سی کے اعلان کے مطابق معاہدے کی رو سے پاکستان اور بھارت 2027 تک ایک دوسرے کے ملکوں میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس نیوٹرل وینیوز پر کھیلیں گے۔۔آئی سی سی کے مطابق یہ معاہدہ بورڈ ممبرز کی ووٹنگ کے بعد ہو گا۔ معاہدے کے تحت چیمپئنز ٹرافی 2025 بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہو گی۔۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد سامنے آ جائیں گی ۔

