محسن نقوی کا ماسٹر سٹروک، ہائبرڈ ماڈل کی رٹ لگانے والا بھارت اپنی ہی چال میں پھنس گیا

1

 لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بھارتی حکومت کو راضی کرنا آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔طلاعات کے مطابق، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حوالے سے معاملات تاحال تعطل کا شکار ہیں اور کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔



 پاکستان نے واضح طور پر اپنا مؤقف آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ تک پہنچا دیا ہے، لیکن بھارتی بورڈ نے شراکتی معاہدے پر اپنے جواب کے لیے حکومتی منظوری کی شرط رکھ دی ہے۔

  ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اس بات پر ڈٹا ہوا ہے کہ گروپ میچز اور ناک آؤٹ مرحلے کے میچز کو ہوسٹ ایگریمنٹ میں شامل کیا جائے۔ اس دوران بھارت کی جانب سے معاملات میں تاخیر کے باعث آئی سی سی کو اپنے فنانشل ماڈل کے حوالے سے خدشات لاحق ہو گئے ہیں۔


مزید برآں، جے شاہ، جو حال ہی میں کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں، کو بھارتی حکومت کو شراکتی معاہدے پر قائل کرنے کی صورت میں مشکلات کا سامنا ہے۔


دوسری جانب براڈکاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز نے بھی دباؤ بڑھا دیا ہے اور 5 دسمبر کو اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں ایونٹ کے شیڈول پر بات چیت ہونا طے ہے۔


ذرائع کے مطابق، تمام فریقین 5 دسمبر تک کسی سمجھوتے کی صورت میں شیڈول کے اعلان کی امید کر رہے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

1تبصرے
  1. پاکستان کو ہر صورت میں آپنا موقف پر ڈٹ کرنا چاہیے چاہے بھارت آتے ہیں تو آجاے آگر نہیں آتے تو ہمیں کوئی ضرورت نہیں سریلنکا یا ویسٹ ٹنڈیز میں ایک ٹیم چیمپئن ٹرافی 🏆🏆🏆🏆 میں شرکت کریں

    جواب دیںحذف کریں
ایک تبصرہ شائع کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !