برسبین / مانیٹرنگ ڈیسک: ٹراوس ہیڈ کی بھارت کے خلاف خوفناک فارم جاری ہے اور لیفٹ ہینڈڈ بلے باز نے مسلسل دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنا ڈالی۔ کھیل کے دوسرے روز بغیر کسی نقصان کے 28 رنز پر آسٹریلیا نے دوبارہ بیٹنگ شروع کی تو تین وکٹیں جلدی گر گئیں لیکن اس کے ٹریوس ہیڈ اور سٹیو سمتھ نے بھارتی بالروں کی پٹائی شروع کر دی۔۔ٹریوس ہیڈ نے ایک بار پھر جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی ۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک ہیڈ ناٹ آؤٹ 139 رنز جبکہ سمتھ 95 رنز پر کریز پر موجود تھے۔آسٹریلیا نے تین وکٹوں پر 300 رنز بنا لیے تھے ۔
ٹراوس ہیڈ کی بھارت کے خلاف خوفناک فارم جاری
دسمبر 15, 2024
0

