عماد وسیم اور محمد عامر کے بعد ایک اور کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

0

اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: دنیا کے طویل قامت ترین کرکٹر اور سابق لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ عرفان نے چار ٹیسٹ ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 4, 83 اور 16 وکٹیں حاصل کیں ۔ اپنے پیغام میں انھوں نے اپنا ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی مکمل سپورٹ جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ عرفان حالیہ دنوں میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے تیسرے کرکٹر ہیں ۔اس سے قبل عماد وسیم اور محمد عامر بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں ۔





ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !