پاکستانی بزنس مین نے امریکہ میں منشیات سمگلنگ کا اعتراف کرلیا

0

 لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: لاہور کے معروف سونے کے تاجر آصف حفیظ نے امریکا میں منشیات اسمگلنگ کے الزامات کا اعتراف کر لیا۔آصف حفیظ کو 2017 میں لندن سے گرفتار کیا گیا تھا، اور 12 مئی 2023 کو امریکا کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے امریکی مجسٹریٹ جج اسٹیورٹ ڈی آرون کی عدالت میں اپنا جرم تسلیم کرتے ہوئے ہیروئن، میتھمفیٹامین، اور چرس امریکا اسمگل کرنے کے الزامات قبول کر لیے۔



آصف حفیظ کو اب امریکی ڈسٹرکٹ جج وکٹر میریو کی جانب سے سزا سنائی جائے گی۔ اس سے قبل، لندن کی عدالت میں آصف حفیظ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پانچ مختلف جاسوسی ایجنسیوں کے لیے کام کر چکے ہیں۔

اس مقدمے میں بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر وکی گوسوامی بھی شامل رہے ہیں، جبکہ وکی گوسوامی اور آکاشا برادران پہلے ہی اپنے جرم کا اعتراف کر چکے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !