کل کن کن شہہروں میں چھٹی ہو گی

0

 اسلام آباد/مانیٹرنگ ڈیسک: راولپنڈی اور لاہور کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی 16 دسمبر کو تعلیمی اداروں کی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔



ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، عرفان نواز میمن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق اسلام آباد میں تمام نجی اور سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں 16 دسمبر کو تعطیل ہوگی۔


اسی طرح ضلع راولپنڈی میں بھی 16 دسمبر کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے بھی اس تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے تحت راولپنڈی کے تمام نجی اور سرکاری اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔


لاہور ضلع میں بھی 16 دسمبر کو نجی و سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق لاہور کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !