سعودی فٹبال کلب النصر کے سابق گول کیپر اور کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھی کھلاڑی ولید عبداللہ نے انکشاف کیا ہے کہ رونالڈو اسلام قبول کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ولید عبداللہ نے بتایا کہ رونالڈو اسلام کی تعلیمات اور سعودی ثقافت کے بارے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "میں نے رونالڈو سے اس حوالے سے بات کی اور انہوں نے اسلام قبول کرنے کی خواہش ظاہر کی۔"
ولید عبداللہ کے مطابق، النصر کلب میں کھیلتے ہوئے رونالڈو نے گول کرنے کے بعد میدان میں سجدہ کیا اور اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو نماز پڑھنے اور اسلامی روایات کی پیروی کرنے کی ترغیب دی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ٹریننگ کے دوران جب اذان ہوتی ہے تو رونالڈو کوچ سے درخواست کرتے ہیں کہ ٹریننگ روک دی جائے تاکہ ان کے ساتھی کھلاڑی نماز ادا کر سکیں۔

