کیا بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے ہیں ، انتہائی اہم انکشاف

0

 کراچی / مانیٹرنگ ڈیسک: دورہ جنوبی افریقہ میں بابر اعظم کا نام ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں اور سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے اپنے ہی دیے گئے چند ہفتے پرانے بیان کو دوہراتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم اپنا آخری ٹی ٹونٹی میچ کھیل چکے ہیں ۔آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کے کلین سویپ ہونے اور بابر اعظم کی ناقص کارکردگی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے دورہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ میں بابر اعظم کا نام شامل نہیں کیا۔ جس پر باسط علی نے کہا ہے کہ عاقب جاوید اب بابر اعظم کو مزید ٹی ٹونٹی کرکٹ نہیں کھلائیں گے خاص طور دورہ آسٹریلیا میں ناکامی اور دورہ جنوبی افریقہ میں ٹی ٹونٹی سیریز کےلئے نامزد نہ ہونے پر تو میں یہی کہوں گا کہ بابر اعظم اپنا آخری ٹی ٹونٹی میچ کھیل چکے ہیں ۔۔ عاقب جاوید نے بھی چند روز قبل ایک بیان میں واضح طور پر کہا تھا کہ بابر ہر طرز کی کرکٹ کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ لیکن ٹی ٹونٹی ٹیم میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کی جائیں گی۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد عاقب جاوید کے ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے فیصلوں کی اہمیت کافی بڑھ چکی ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !