پاکستان نے بھارت کو بہت بڑے جانی نقصان سے بچا لیا

0

 پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے ڈوبنے والے ہندوستانی مال بردار جہاز کے عملے کے 12 زندہ بچ جانے والے افراد کو کامیابی سے ریسکیو کر لیا۔



اعلامیے کے مطابق، تقریباً 10:20 بجے پاکستان کے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈی نیشن سینٹر (ایم آر سی سی) کو ممبئی (بھارت) کے ایم آر سی سی کی جانب سے ایک ہنگامی ای میل موصول ہوئی، جس میں ڈوبنے والے جہاز کے زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے اور مدد فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔


پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے فوری ردعمل اور مؤثر تعاون کے نتیجے میں جہاز کے تمام 12 بچ جانے والے عملے کے افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔


ریسکیو مشن میں ایجنسی کے بحری جہاز، کشتیاں اور ایئرکرافٹ شامل تھے، جنہوں نے اہم کردار ادا کیا۔


یہ کامیاب آپریشن علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے عزم اور کسی بھی قومیت سے بالاتر ہو کر سمندری ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو نمایاں کرتا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !