سمندر میں ایکسیڈنٹ ہوگیا ، بھارتی نیوی کو جانی نقصان کی اطلاعات

0

 ممبئی: بھارتی بحریہ کی اسپیڈ بوٹ بے قابو ہو کر ایک مسافر کشتی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں بھارتی بحریہ کے افسر سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی نیوی کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کی دوپہر ممبئی ہاربر میں پیش آیا، جب بحریہ کی اسپیڈ بوٹ انجن کی آزمائش کے دوران قابو سے باہر ہو کر مسافر کشتی سے ٹکرا گئی۔



 ٹکر کے باعث کشتی سمندر میں الٹ گئی، جس پر کم از کم 110 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد 99 افراد کو بچا لیا گیا، جبکہ 13 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بحریہ کے ایک افسر اور دو ملازمین بھی شامل ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !