شعیب ملک، ہارڈک پانڈیا اور دیگر کھلاڑیوں کو طلاقیں کتنے کروڑ روپے میں پڑیں

0

  اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: کروڑوں روپے کے بجٹ سے ہونے والی متعدد شادیوں کا اختتام علیحدگی پر ہوا، جن میں نہ صرف بالی وڈ بلکہ اسپورٹس کی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔ ان شادیوں کی طرح ان کی طلاقیں بھی انتہائی مہنگی ثابت ہوئیں۔



پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے، لیکن رواں سال ان کی شادی اختتام پذیر ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، علیحدگی کے نتیجے میں شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو 15 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے۔


اسی طرح بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور سربیئن ماڈل و اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ مئی 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، لیکن رواں سال مئی میں نتاشا نے انسٹاگرام سے اپنے نام سے "پانڈیا" ہٹا دیا، جس کے بعد علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ جولائی 2024 میں دونوں نے اپنی علیحدگی کی تصدیق کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، علیحدگی کے نتیجے میں ہاردک کے 70 فیصد اثاثے، جو تقریباً 94 کروڑ بھارتی روپے کے تھے، نتاشا کو منتقل کیے گئے۔ یہ طلاق بھارت کی مہنگی ترین طلاقوں میں شمار کی جا رہی ہے۔


بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے 2012 میں عائشہ مکھرجی سے شادی کی، اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ تاہم، 2023 میں انسٹاگرام پر ان کی علیحدگی کی تصدیق کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، شیکھر کو عائشہ کو علیحدگی کے عوض 13 کروڑ بھارتی روپے ادا کرنے پڑے۔


اسپورٹس کے علاوہ بالی وڈ میں بھی کئی مہنگی ترین طلاقیں ہوئیں۔ ان میں ہریتھک روشن اور سوزین خان، کرشمہ کپور اور سنجے کپور، سیف علی خان اور امرتا سنگھ، عامر خان اور رینا دتہ، اور ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی طلاقیں نمایاں ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !