بلاوایو/ مانیٹرنگ ڈیسک: زمبابوے نے پاکستان کو آخری ٹی ٹونٹی میچ میں دو وکٹوں سے شکست دے دی۔ میزبان ٹیم نے 133 رنز کا ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کر لیا ۔ایک موقع پر پاکستان نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی تھی ۔ زمبابوے کو آخری اوور میں 12 رنز درکار تھے۔لیکن بائیں ہاتھ سے گیند پھینکنے والے جہانداد خان پہلی گیند پر چوکا اور دوسری پر چھکا کھا بیٹھے ۔پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔پاکستان نے سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔
زمبابوے اور پاکستان کے سنسنی خیز میچ کا نتیجہ آگیا
دسمبر 05, 2024
0

