راولپنڈی/ مانیٹرنگ ڈیسک: 9 مئی جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کا فیصلہ آگیا۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 60 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔۔نجی ٹی وی چینل اب تک کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی ۔ جس کے تحت بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔ جبکہ زرتاج گل وزیر، شیخ راشد شفیق ، شیخ رشید اور راجہ بشارت پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی ۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور راجہ بشارت کو جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔ راجہ بشارت کیس کی سماعت کے بعد جیل سے باہر نکلے تھے۔ عمر ایوب کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کا فیصلہ آگیا
دسمبر 05, 2024
0

