پاکستان کی جیت پر بھارتی کرکٹ مداح بھی خوش

0

 کیپ ٹائون/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسری بار اس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز ہرا دی۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے 2013 اور 2021 میں جنوبی افریقہ کی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیتی تھی۔ محمد رضوان کے کپتانی سنبھالنے کے بعد سے لے کر اب تک پاکستان نے آسٹریلیا ، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کو اپنے بیک ہارڈ پر جا کر ہرایا ہے۔ خاص طور پر آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ جیسی ٹیموں کو ہرا کر پاکستان نے اپنی گری ہوئی ساکھ کو خاصی حد تک بحال کر لیا ہے۔ عاقب جاوید کی کوچنگ، رضوان کی کپتانی اور کچھ نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے اور ان کھلاڑیوں کے پر اعتماد طریقے سے پرفارم کرنے سے پاکستان کرکٹ کے وہ زخم منہدم ہو گئے ہیں جو اسے امریکہ سے ورلڈ کپ میچ میں شکست اور بنگلہ دیش سے ہوم سیریز ہارنے پر ملے تھے ۔ اسی عرصے میں پاکستان نے انگلینڈ کو ایک ایسی ٹیسٹ سیریز بھی ہرا دی جس کا پہلا میچ پاکستان اننگز اور سینکڑوں رنز کے مارجن سے ہارا تھا ۔ عالمی منظر نامے پر دیکھا جائے تو بھارت سمیت دنیا بھر کے شائقین کرکٹ پاکستان کو اسی مقام پر دوبارہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں جو پاکستان نے پچھلے کئی سالوں میں کھو دیا تھا۔ گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی کے بعد مسلسل تیسری ون ڈے سیریز جیتنے پر ایک بھارتی کرکٹ مداح نے اپنے تبصرے میں لکھا ' پیارے پاکستانیو, یہی وہ کارکردگی ہے جس کا انتظار ہم بھارتی بھی کئی سالوں سے کر رہے تھے۔ اپ دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہو جو کچھ بھی کر سکتی ہے ۔ آپ کے بغیر کرکٹ کا مزہ ادھورا رہ گیا تھا '



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !