190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنا دی گئی

0

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی۔


یہ فیصلہ جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سنایا، جہاں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو پیش کیا گیا۔ بشریٰ بی بی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین، سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلا بھی اس موقع پر جیل میں موجود تھے۔



عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال قید با مشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی، جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا۔ جج نے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان جرمانہ ادا نہیں کرتے تو ان کی سزا میں مزید 6 ماہ کا اضافہ ہوگا، جبکہ بشریٰ بی بی کی سزا جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں 3 ماہ بڑھا دی جائے گی۔


عدالت نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کو حکومتی تحویل میں لینے کا بھی حکم دیا۔ فیصلہ سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا، جبکہ جج ناصر جاوید رانا فیصلہ سنانے کے بعد روانہ ہو گئے۔


سکیورٹی کے سخت انتظامات

اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے خواتین پولیس اہلکاروں سمیت سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی تعینات تھے۔


القادر ٹرسٹ یونیورسٹی سے جڑے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس کی سماعت ایک سال میں مکمل ہوئی، جس کے دوران کیس کی 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !