عمران خان پر 21 ماہ میں حکومت کتنے کروڑ روپے خرچ کر چکی ہے

0

 اسلام آباد (اسپیشل رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں قید کے دوران حکومت کو 55 کروڑ روپے کے اخراجات برداشت کرنا پڑے ہیں۔



ہم نیوز کی انویسٹی گیشن ٹیم نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عمران خان گزشتہ 520 دنوں سے قید ہیں اور ان کے خلاف مجموعی طور پر 188 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں 4 نیب اور 12 ایف آئی اے کی تحقیقات شامل ہیں، جبکہ 70 مختلف تھانوں میں 172 فوجداری مقدمات زیر التوا ہیں۔ حکام کے مطابق، جیل میں عمران خان کی سکیورٹی پر 26 گارڈز اور 5 ایجنسی اہلکار تعینات ہیں، جن کی تنخواہوں پر 5 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ جیل کی مرمت اور بہتری پر 2 کروڑ روپے جبکہ عمران خان کے کھانے پینے پر ماہانہ 5 لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔


تحقیق میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ عمران خان کے روزانہ کھانے پینے پر 32 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں، جو حکومت پاکستان برداشت کر رہی ہے۔ ان کے مقدمات کی قانونی کارروائی پر بھی بھاری رقم خرچ ہوئی ہے، جن میں نیب کی ہائی پروفائل تحقیقات پر 30 کروڑ روپے، ایف آئی اے کے 16 افسران کی تحقیقات پر 5 کروڑ روپے، اور مختلف تھانوں میں 172 مقدمات کے سلسلے میں 10 کروڑ روپے شامل ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !