صائم ایوب کی انجری کے حوالے سے اہم اپڈیٹ

0

اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے لندن کے ایک کلینک میں اپنے ٹخنے کا دوسرا چیک اپ کروایا۔ ان کا یہ معائنہ سینٹرل لندن میں مشہور اسپیشلسٹ ڈاکٹر ڈیوڈ ریڈفرن کے ساتھ طے تھا۔صائم ایوب اپنے ٹخنے کی چوٹ کا جائزہ لینے سینٹرل لندن کے کلینک پہنچے، جہاں ان کے ساتھ کوچ اظہر محمود بھی موجود تھے۔ گزشتہ روز بھی صائم ایوب کا معائنہ اسی کلینک میں کیا گیا تھا۔



اس دوران صائم ایوب نے کہا کہ وہ علاج کی غرض سے کلینک آئے ہیں اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کا ٹخنہ مستحکم ہے، اور وہ اپنی ٹانگ پر ہلکا وزن ڈالنے کے قابل ہیں۔ میڈیکل پینل مزید فیصلے کرے گا۔اظہر محمود نے بتایا کہ صائم ایوب کے علاج میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے اور معائنے کی رپورٹ جلد سامنے آ جائے گی۔ سرجری کا فیصلہ میڈیکل پینل کے مشورے سے کیا جائے گا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !