ہر پاکستانی کی تنخواہ ایک ہزار ڈالر

0

 اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان میں کم از کم تنخواہ کو ایک ہزار ڈالر کے مساوی کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔یہ درخواست فہمید نواز انصاری ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کرائی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان، ماضی میں برطانوی کالونی رہا ہے، اور یہاں انہی قوانین کا نفاذ ہے۔ عدالتوں میں اکثر امریکی اور برطانوی فیصلوں کا حوالہ دیا جاتا ہے، اس لیے لیبر قوانین بھی ان ممالک کے مطابق ہونے چاہئیں۔



درخواست گزار نے مزید کہا کہ برطانیہ اور امریکا میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر ہے، لہٰذا عدالت پاکستان میں بھی یہی معیار اپنانے کا حکم جاری کرے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !