بجلی غیر معمولی حد تک سستی ہونے کا امکان

0


 اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ بجلی کی قیمت 50 روپے فی یونٹ تک کم کی جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کے حوالے سے آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں، اور امید ہے کہ بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ تک کم ہو سکتی ہے۔



قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں اویس لغاری نے بتایا کہ کیپٹو پاور پلانٹس پر آئی ایم ایف سے مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بگاس سے چلنے والے 8 پلانٹس کا جائزہ لے رہی ہے، جبکہ مزید 16 پلانٹس کی نظرثانی کا عمل بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔


اویس لغاری نے مزید کہا کہ حکومتی پاور پلانٹس کے ریٹرن آن ایکوئٹی کا معاملہ بھی جلد زیر غور آئے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 4 روپے فی یونٹ سستی ہو چکی ہے اور امید ہے کہ کیپٹو پلانٹس کا معاملہ اسی ماہ کے آخر تک حل ہو جائے گا۔ کے الیکٹرک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آئندہ پانچ سے سات سال میں 500 ارب روپے منافع مانگا جا رہا ہے، جسے حکومت غیرمنصفانہ سمجھتی ہے، کیونکہ اس سے خیبر پختونخوا کے صارفین پر بھی اثر پڑے گا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !