پارا چنار میں سامان اور کھانا پینا لے جانے والی 25 گاڑیوں کی واپس روانگی

0

 ضلع کرم کے علاقے پاراچنار کا راستہ بند ہونے کے سبب کھانے پینے کا سامان لے جانے والی 25 گاڑیاں چار روز انتظار کے بعد ٹل سے واپس روانہ ہوگئیں۔ضلعی انتظامیہ ہنگو کے مطابق نان فوڈ آئٹمز سے لدے ٹرک ابھی بھی موجود ہیں، لیکن بگن کے قریب مندوری میں جاری احتجاجی دھرنے اور سڑک بند ہونے کی وجہ سے قافلے کی روانگی ممکن نہیں۔ خراب ہونے والے سامان کے خطرے کے پیش نظر اشیائے خورونوش لے جانے والی گاڑیاں واپس بھیجی گئی ہیں۔



یاد رہے کہ 4 جنوری کو لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید محسود سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد تین ماہ کے وقفے سے کھانے پینے کا سامان لے جانے والا قافلہ روک دیا گیا تھا۔اس صورتحال میں کمشنر کوہاٹ اور ڈپٹی کمشنر کرم مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ دوسری جانب مندوری میں دھرنے پر بیٹھے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ نومبر کے فسادات میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں اور ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !