کیپ ٹائون/ مانیٹرنگ ڈیسک: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ پہاڑ سے گر کر زخمی ہو گئیں ۔ جمائما گولڈ سمتھ سیر و سیاحت کے سلسلے میں جنوبی افریقہ کے پہاڑی علاقوں میں موجود تھیں ۔ جب ایک اونچے مقام پر پاؤں پھسلنے کی وجہ سے وہ توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گر گئیں جس سے ان کی ٹانگ پر چوٹیں آ گئیں۔
جمائما نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ہسپتال میں علاج کے دوران اپنی زخمی ٹانگ کی تصاویر شئیر کیں جن میں انھیں زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے ۔ جمائمہ خان کی عمران خان سے 1995 میں شادی ہوئی تھی لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی اور دونوں نے باہم رضامندی سے طلاق کا فیصلہ کر لیا تھا ۔

