کیپ ٹائون/ مانیٹرنگ ڈیسک: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں پانچ اوورز پیچھے رہی، جس کی وجہ سے میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 5 پوائنٹس کاٹ دیے گئے۔ کپتان شان مسعود نے اس غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کی۔
یاد رہے کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ یہ جرمانہ اور پوائنٹس کی کٹوتی ٹیم کی کارکردگی کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔

