بھارت کو بہت بڑا جھٹکا ، جسپریت بمرا کمر کی تکلیف کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر

0

 بمبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی ٹیم کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کےبعد انھیں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔اور چیمپئنز ٹرافی میں بھی ان کی شرکت غیر یقینی یو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف آرام دینے کا فیصلہ ان کے ورک لوڈ اور اس کے نتیجے میں ہوئی کمر کی تکلیف کے باعث کیا گیا ہے۔ بمرا نے آسٹریلیا میں بارڈر گواسکر ٹیسٹ سیریز کے دوران 150 اوورز کروائے اور 32 وکٹیں حاصل کیں 



۔ لیکن انجری کے باعث آخری ٹیسٹ میچ کے دوران انھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔ اگرچہ انھوں ںے دوبارہ ٹیم کو جوائن کر لیا تھا لیکن آخری سیشن میں انھوں نے باؤلنگ نہیں کی تھی۔ بھارت کی شکست کی اہم وجہ بیٹنگ کے شعبے میں ناکامی تھی تاہم بمراہ نے تن تنہا جان لڑاتے ہوئے اپنی ٹیم کو جتوانے کی سرتوڑ کوششیں کی تھیں اور اس کوشش کے نتیجے وہ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔دنیا کے نمبر ون باؤلر جسپریت بمرا کی انجری اگر چیمپئنز ٹرافی تک ریکور نہ ہوئی تو یہ یقینی طور پر بھارت کےلئے بہت بڑا اپ سیٹ ہو گا۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !