بھکاری چھ بچوں کی ماں کو بھگا کر لے گیا

0

 اتر پردیش (نیوز ڈیسک) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون اپنے شوہر اور چھ بچوں کو چھوڑ کر ایک بھکاری کے ساتھ فرار ہوگئی۔



بھارتی میڈیا کے مطابق، راجو نامی شخص نے اپنی 36 سالہ اہلیہ کے بھکاری کے ساتھ بھاگ جانے پر پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ راجو نے اپنی شکایت میں دفعہ 87 کا حوالہ دیا، جو اغواء سے متعلق ہے۔


45 سالہ راجو نے بتایا کہ وہ ہرپال پور کے علاقے میں اپنی اہلیہ راجیشوری اور چھ بچوں کے ساتھ رہتا تھا۔ ایک بھکاری، ننھے پنڈت، جو کبھی کبھار علاقے میں بھیک مانگنے آتا تھا، اس کی بیوی سے بات چیت کرتا تھا اور دونوں فون پر بھی رابطے میں رہتے تھے۔


راجو کے مطابق، 3 جنوری کو دوپہر 2 بجے کے قریب، راجیشوری نے ان کی بیٹی خوشبو کو بتایا کہ وہ بازار سے کپڑے اور سبزی لینے جا رہی ہے۔ تاہم، وہ واپس نہ آئی۔ کافی تلاش کے بعد بھی جب اس کا کوئی سراغ نہ ملا تو راجو نے پولیس سے رجوع کیا۔


راجو نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ حال ہی میں ایک بھینس بیچ کر حاصل کی گئی رقم بھی ساتھ لے گئی ہے۔ اسے یقین ہے کہ ننھے پنڈت نامی بھکاری ہی اسے اپنے ساتھ لے گیا ہے۔ بھارتی پولیس دونوں کی تلاش میں مصروف ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !