سڈنی / مانیٹرنگ ڈیسک: آسٹریلیا نے بھارت کو پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ شکست دے کر بارڈر گواسکر ٹرافی جیت لی ہے۔ سڈنی میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارتی ٹیم کو چھ وکٹوں سے ہرایا۔ آسٹریلیا نے بھارت کا دیا ہوا 161 رنز کا ہدف چار وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ عثمان خواجہ 41جبکہ ٹراوس ہیڈ 34 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔پرادیش کرشنا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 185 جبکہ آسٹریلیا نے 181 رنز بنائے ۔ جبکہ آج صبح بھارت صرف دوسری اننگز میں 157 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا۔ آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر سٹورٹ بولینڈ نے دوسری اننگز میں 6 جبکہ میچ میں دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کپتان پیٹ کمنز نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ جبکہ ریشبھ پنت کے تیز رفتار 61 رنز کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بلے باز بولینڈ اور کمنز کی گیند بازی کا سامنا نہ کر سکا۔

.jpg)