پاکستان میں 800ارب روپے کے سونے کے ذخائر نکل آئے

0

 پنجاب کے سابق نگران وزیر معدنیات، ابراہیم حسن مراد نے انکشاف کیا ہے کہ اٹک میں 28 لاکھ تولہ سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن کی مالیت 800 ارب روپے بتائی گئی ہے۔امریکی ڈالرز میں ان ذخائر کی مجموعی مالیت تقریباً 2 ارب 87 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ابراہیم حسن مراد نے بتایا کہ یہ ذخائر اٹک کے علاقے میں 32 کلومیٹر طویل پٹی پر پائے گئے ہیں۔



انہوں نے مزید بتایا کہ جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے اس دریافت کی تصدیق کی ہے، جس سے پنجاب کے قدرتی وسائل کی بے پناہ صلاحیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے جیولوجیکل سروے نے مختلف مقامات سے 127 نمونے جمع کیے ہیں۔ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ یہ دریافت پاکستان کے معدنی وسائل کی تلاش میں ایک اہم پیش رفت ہے، جو نہ صرف معاشی بحالی بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کی راہ ہموار کرے گی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !