میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں تماشائیوں کی موجودگی کا 87 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

0

 میلبرن: (ویب ڈیسک) میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کی تعداد نے نیا آل ٹائم ریکارڈ قائم کیا ہے۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں 87 سالہ تماشائیوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ 1937 میں ایم سی جی میں 3 لاکھ 50 ہزار 34 تماشائیوں نے میچ دیکھا تھا، تاہم آسٹریلیا اور بھارت کے اس ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن کے پہلے سیشن تک 3 لاکھ 73 ہزار 691 تماشائیوں نے میچ کا مشاہدہ کیا۔



یہ ریکارڈ 1937 میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں قائم ہوا تھا، جس کی قیادت ڈان بریڈ مین نے کی تھی۔اس بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ آسٹریلیا میں کرکٹ کا ماحول ہمیشہ ہی سے کیا رہا ہے اور آسٹریلوی شائقینِ ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے کا بھی کس حد تک شوق رکھتے ہیں ۔ 1937 کے سال میں کھیلے گئے ایک ٹیسٹ میچ میں ساڑھے تین لاکھ لوگوں کی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں موجودگی ایک انتہائی دلچسپ اور حیران کن بات ہے ۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !