واشنگٹن / مانیٹرنگ ڈیسک: مریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی عالمی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ کا مرتکب پایا گیا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے پاکستان میں چھ افراد کو قتل کیا۔ اپریل 2024 میں لاہور میں عامر سرفراز المعروف تانبا کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ مزید برآں، بھارت نے امریکا، کینیڈا اور دیگر مغربی ممالک میں بھی ماورائے عدالت قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے شواہد چھوڑے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی ایجنسی نے سکھ رہنماؤں کو نشانہ بنایا، جبکہ نیویارک میں ایک سکھ علیحدگی پسند رہنما پر قاتلانہ حملے کی ہدایات را کے افسر کاوش یادیو نے دی تھیں۔
کینیڈین حکام نے بھی بھارتی سفارتکاروں اور را کی دہشتگردانہ سرگرمیوں کو بے نقاب کیا ہے، جس سے بھارتی حکومت کے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے غیر قانونی اقدامات سامنے آئے ہیں۔

