بھارتی کامیڈین کپل شرما کو سکیورٹی گارڈ

0

ممبئی / مانیٹرنگ ڈیسک: فلمی دنیا کے مشہور ناقد، اداکار، اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کمال راشد خان، المعروف کے آر کے، نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سیکیورٹی گارڈ نے کامیڈین کپل شرما کو تھپڑ مارا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق، گلوکار میکا سنگھ نے حال ہی میں دعویٰ کیا کہ کپل شرما نے کے آر کے کے گھر ہنگامہ کیا تھا۔ اس حوالے سے کے آر کے نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں اس واقعے کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ "میکا سنگھ نے دعویٰ کیا کہ وہ اور کپل میرے گھر آئے اور بدتمیزی کی۔ حقیقت یہ ہے کہ دونوں نشے میں تھے اور میرے گھر کے نیچے کھڑے ہوکر تصاویر لینے لگے۔ جب میرے سیکیورٹی گارڈ نے انہیں اندر جانے سے روکا، تو وہ ضد کرنے لگے، جس پر گارڈ کو انہیں تھپڑ مار کر باہر نکالنا پڑا۔"



کے آر کے کے مطابق، اس واقعے کے بعد کپل نے رات میں کچھ ٹویٹس کیے، جن کا اگلی صبح انہوں نے جواب دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میکا سنگھ ان کے ہمسائے ہیں، اور اگلے دن انہوں نے میکا کو تنبیہ کی کہ آئندہ ایسا واقعہ نہ ہو۔ میکا نے اس کے لیے معافی بھی مانگی۔میکا سنگھ نے ایک انٹرویو میں اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2013 یا 2012 کے آس پاس کی بات ہے، جب کپل شرما، کے آر کے سے شدید ناراض تھے اور ان کے گھر جاکر ہنگامہ کرنے کا فیصلہ کر چکے تھے۔ میکا کے مطابق، کپل نے کے آر کے کے گھر پہنچ کر شیشے توڑے اور شور مچایا، لیکن اس وقت کے آر کے گھر پر موجود نہیں تھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کپل اور کے آر کے کے درمیان کشیدہ تعلقات تھے۔


Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !