وزیر داخلہ نے رشوت کے خلاف درخواست دینے والے چینی شہریوں کو ہی غلط قرار دے ڈالا

0

  کراچی / مانیٹرنگ ڈیسک: ذسندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے چینی شہریوں کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست کو قانونی طور پر غلط قرار دیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کو فارن ایکٹ کے ضوابط پر عمل کرنا چاہیے تھا اور چینی شہریوں کو بھی قانونی طریقہ کار اختیار کرنا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی درخواست قانونی طور پر درست نہیں اور انہیں قونصل جنرل کے ذریعے معاملہ اٹھانا چاہیے تھا۔



وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ درخواست گزار چینی شہری سندھ میں کسی سرمایہ کاری سے وابستہ نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس حکام نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات کی ہے اور وہ خود بھی ان سے ملاقات کریں گے تاکہ ان کا مؤقف واضح ہو سکے۔واضح رہے کہ چند دن پہلے چینی شہریوں نے پولیس کی مبینہ ہراسانی اور بھتہ خوری کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ پولیس کی رشوت طلبی اور غیر منصفانہ رویے کے باعث وہ یا تو لاہور منتقل ہو جائیں گے یا واپس چین چلے جائیں گے۔ درخواست میں الزام لگایا گیا تھا کہ ائیرپورٹ سے لے کر رہائش گاہ تک پولیس رشوت طلب کرتی ہے، اور بلٹ پروف گاڑیوں کے بہانے گھنٹوں انتظار کرایا جاتا ہے۔


مزید یہ کہا گیا کہ رہائش گاہوں پر سکیورٹی کے نام پر تالے لگا دیے جاتے ہیں، جس سے آزادانہ نقل و حرکت محدود ہو جاتی ہے، اور کاروباری میٹنگز ممکن نہیں رہتیں۔ عدالت نے اس درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور دیگر متعلقہ حکام سے چار ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !