ہزاروں سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

0

 پشاور / مانیٹرنگ ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی نے نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے ہزاروں سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا بل منظور کر لیا۔وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی نے یہ بل اسمبلی میں پیش کیا، جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ بل کے مطابق سابق نگراں حکومت کے دوران غیرقانونی طور پر بھرتی کیے گئے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے ہٹایا جائے گا، اور متعلقہ ادارے اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ بل میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی قانونی پیچیدگی سامنے آئی تو اس کا جائزہ لینے کے لیے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔



وزیر قانون نے بتایا کہ نگراں دور میں 9 ہزار سے زائد ملازمین بھرتی کیے گئے تھے، جن میں سے ڈھائی سے 3 ہزار تک ملازمین کو نکالنا ہوگا۔ اپوزیشن رکن احمد کنڈی نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت روزگار فراہم کرنے کے بجائے نوکریاں چھین رہی ہے اور غیرقانونی بھرتیوں کے ذمہ داروں کو سزا دی جانی چاہیے۔ دوسری جانب، متاثرہ ملازمین نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !