لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے امکانات معدوم ہو چکے ہیں جس کے بعد پی سی بی نے ان کے متبادل کے طور پر بلے بازوں کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں امام الحق اور عبداللہ شفیق کے نام بھی زیر غور ہیں
تاہم ایک نام جو اب سامنے آ گیا ہے وہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا ہے۔۔اگرچہ شان مسعود کا ریکارڈ متاثر کن نہیں ہے لیکن ذرائع کے مطابق پی سی بی انھیں متبادل کے طور پر آزمانے کا سوچ رہا ہے۔ شان مسعود نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک ٹیسٹ سنچری سکور کرنے کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی ایک مشکل وکٹ پر نصف سنچری سکور کی۔ جس کے بعد یہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ پچاس اوور کے فارمیٹ میں شان پاکستان کی اننگز کو بلڈ اپ کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں تاہم حتمی طور پر اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔

