لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان جمعرات کو متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سفیان مقیم، عبداللہ شفیق، اور عباس آفریدی کو ٹیم سے باہر کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ صائم ایوب بھی مکمل فٹنس حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ اسکواڈ میں سعود شکیل، فخر زمان، عامر جمال، خوشدل شاہ، اور ابرار احمد کی شمولیت متوقع ہے۔ محمد رضوان، بابر اعظم، کامران غلام، اور سعود شکیل بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
مزید برآں، طیب طاہر، عثمان خان، شاہین شاہ آفریدی، سلمان علی آغا، اور حارث رؤف کو بھی ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
BRC Tower
Features:
- Shops
- Hall
- Office
- Apartment
- Penthouse
Starting at: Rs 30 Lac only
Location: Bahria Enclave, Islamabad
Contact Us: 03326044547
Email: pakistanlivenews.pk@gmail.com
Contact Nowواضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں منعقد ہوگی، جبکہ بھارت کے میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

