کمالیہ کے جج نے ایک ہی دن میں سینکڑوں کیسز کے فیصلے سنا کر ریکارڈ قائم کر دیا

0

 فیصل آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: کمالیہ میں ایڈیشنل سیشن جج محمد اسحاق حاشر نے ایک دن میں 132 مقدمات کے فیصلے سنا کر ملکی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ان فیصلوں کی سماعت کے لیے عدالت کے باہر بڑی اسکرینیں نصب کی گئی تھیں، تاکہ عوام بھی اس اہم موقع پر فیصلوں کو براہ راست دیکھ سکیں۔ کمالیہ بار کے صدر، صدیق اکبر کے مطابق، پاکستان میں اس سے پہلے کبھی اتنے فیصلے ایک ہی دن میں نہیں سنائے گئے۔ ان فیصلوں میں قتل، منشیات، فیملی مسائل، ضمانتوں اور دیگر کیسز شامل تھے، جو مختلف نوعیت کے تھے۔



صدیر کمالیہ بار نے مزید بتایا کہ عدالت اور وکلا کے درمیان یہ طے پایا تھا کہ آج کوئی وکیل اگلی تاریخ کی درخواست نہیں کرے گا، تاکہ تمام مقدمات کا فیصلہ ایک دن میں مکمل ہو سکے۔ ان فیصلوں میں ایسے مقدمات بھی شامل تھے جو طویل عرصے سے زیر التوا تھے، اور اس موقع پر عدالت نے ان کے فیصلے بھی سنا کر انصاف کا دروازہ کھول دیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !