بوائے فرینڈ سے ملنے کراچی سے راولپنڈی آئی لڑکی کی دردناک موت

0

راولپنڈی/ مانیٹرنگ ڈیسک: کراچی سے راولپنڈی آئی ایک لڑکی نے ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، جبکہ پولیس نے اس کے دوست کو گرفتار کر کے دونوں خاندانوں کو طلب کر لیا۔ تھانہ روات پولیس کو ایریا کی سیکیورٹی سے اطلاع ملی کہ لڑکی نے ٹیرس سے چھلانگ لگائی ہے۔ موقع پر پہنچنے پر پولیس نے لڑکی کی لاش دیکھی اور اسی دوران لڑکا ناشتہ لے کر پہنچا۔



یہ افسوسناک واقعہ فیز سیون کے پوش ایریا میں پیش آیا، جہاں 19 سالہ ردا نوروز دو دن قبل کراچی سے اپنے دوست محمد حسن کے ساتھ آئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے لڑکے کا بیان لیا، جس میں اس نے بتایا کہ وہ ہفتہ کی صبح ناشتہ لینے بازار گیا تھا اور اس دوران اس کی دوست نے ٹیرس سے چھلانگ لگا لی۔ اس نے مزید بتایا کہ رات کو دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، لیکن معاملہ ختم ہوگیا تھا۔ تفتیشی آفیسر کے مطابق لڑکی کے والدین کو کراچی سے راولپنڈی بلایا گیا ہے اور ان سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ ان کے آنے کے بعد مزید تحقیقات کی جائیں گی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور لڑکے کو گرفتار کر لیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !