ملکی تاریخ کی بڑی چوری پکڑی گئی ، ایک ارب روپے سے زائد جرمانہ

0

لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک: لیسکو حکام نے لاہور کی دو ملوں میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری کا انکشاف کیا ہے۔لیسکو کے چیف شاہد حیدر کے مطابق لاہور کے شالامار علاقے میں ایک فرنس مل کے مالکان موبائل ٹرانسفارمرز استعمال کر کے بجلی چوری کر رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ڈیٹیکشن بل کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ 



شاہد حیدر نے مزید بتایا کہ اسی علاقے میں چند دن پہلے ایک اسٹیل مل میں بھی بڑی بجلی چوری پکڑی گئی تھی۔ دونوں ملوں پر ایک ارب روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ڈیٹیکشن بل کی کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بااثر بجلی چوروں کو رینجرز کی مدد سے گرفتار کیا جا رہا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !