اسلام آباد / مانیٹرنگ ڈیسک: یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے رواں سال کے پہلے مہینے میں دو بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔یکم جنوری سے 15 جنوری 2025 تک پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا، جبکہ 16 جنوری سے 31 جنوری تک مزید 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ اسی طرح، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے اور پھر 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

