بی پی ایل میں پاکستان سمیت چھ غیر ملکی کھلاڑیوں کا میچ کھیلنے سے انکار

0

ڈھاکہ / مانیٹرنگ ڈیسک: بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستانی کھلاڑیوں سمیت 6 غیر ملکی کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کر دیا۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق، بی پی ایل کی ٹیم دربار راجشاہی کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے واجبات نہ ملنے کی وجہ سے میدان میں اترنے سے انکار کر دیا۔ رواں سیزن میں یہ دوسری بار ہے کہ واجبات کی ادائیگی کا تنازع سامنے آیا ہے۔



کھیل کا بائیکاٹ کرنے والے کھلاڑیوں میں پاکستان کے محمد حارث اور آفتاب عالم کے ساتھ لاہیرو، میکول کمنز، مارک ڈوئل، اور رین برل شامل ہیں۔دربار راجشاہی نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں رنگپور رائیڈرز کے خلاف میچ مکمل طور پر مقامی بیٹرز کے ساتھ کھیلا، اور تمام مقامی کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !