ملتان میں دھماکہ ، ہلاکتوں کی اطلاعات

0

 ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایل پی جی سے بھرے باؤزر میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے بعد باؤزر میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد یہ پھٹ گیا، اور اس کے ٹکڑے قریبی آبادی پر جا گرے۔ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، جس میں 10 سے زائد گاڑیاں اور فوم کا استعمال کیا گیا۔سی پی او ملتان صادق علی کے مطابق دھماکے سے کئی مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ متعدد جانور بھی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گیس کے اخراج کی وجہ سے علاقے کو خالی کروا لیا گیا ہے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی، تین خواتین، اور دو مرد شامل ہیں، جبکہ 13 زخمیوں کی حالت





 تشویشناک ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے اور ملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام کے مطابق جائے حادثہ اور اطراف میں بجلی اور گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے، جبکہ ملتان مظفرگڑھ روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !