ملتان/ مانیٹرنگ ڈیسک: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 120 رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ کھیل کے تیسرے روز کے پہلے سیشن میں 254 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتی پاکستانی ٹیم صرف 133 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی
بابر اعظم 31 محمد رضوان 25 جبکہ کامران غلام 19 رنز بنا سکے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ویریکن نے پانچ جبکہ سنکلیئر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔۔اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ بھی کھیل کے تیسرے روز ہی ہو گیا تھا اور پاکستان نے بھی 251 رنز کے ہدف کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 123 رنز پر آؤٹ کرتے ہوئے 127 رنز سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

