بھارتی کرکٹر محمد سراج کی گلوکارہ آشا بھوسلے سے تعلقات کی خبریں

0

حیدرآباد / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی کرکٹ اسٹار محمد سراج نے مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے کی پوتی زنئی بھوسلے کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت دی ہے۔ سوشل میڈیا پر زنئی اور سراج کی ایک تصویر وائرل ہونے کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ تاہم، زنئی نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے محمد سراج کو اپنا بھائی قرار دیا اور لکھا: "میرے پیارے بھائی"۔



سراج نے زنئی کی وہی اسٹوری ری شیئر کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں جواب دیا: "میری بہنا کے جیسی کوئی بہنا نہیں، بنا اس کے کہیں بھی مجھے رہنا نہیں، جیسے ہے چاند ستاروں میں، میری بہنا ہے ایک ہزاروں میں"۔ یہ تصویر سب سے پہلے زنئی نے شیئر کی تھی، لیکن سوشل میڈیا پر اسے غلط رنگ دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ زنئی بھوسلے بھی ایک گلوکارہ ہیں اور دونوں نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔


BRC Tower

BRC Tower

Features:

  • Shops
  • Hall
  • Office
  • Apartment
  • Penthouse

Starting at: Rs 30 Lac only

Location: Bahria Enclave, Islamabad

Contact Us: 03326044547

Email: pakistanlivenews.pk@gmail.com

Contact Now

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !