کم قیمت لگنے پر گوبھی بیچنے آیا کسان دلبرداشتہ

0

 ناروال / مانیٹرنگ ڈیسک: نارووال کی سبزی منڈی میں کسان نے گوبھی کی انتہائی کم قیمت لگائے جانے پر 50 من گوبھی مفت تقسیم کر دی۔موضع صادق آباد کے ایک کسان نے اپنی 50 من کے قریب پھول گوبھی منڈی میں فروخت کے لیے لائی، لیکن کئی آڑھتیوں سے بات چیت کے باوجود اسے صرف 2 سے 5 روپے فی کلو کی قیمت پیش کی گئی۔



مایوس ہو کر کسان نے اپنی گوبھی منڈی میں موجود لوگوں کو مفت بانٹ دی۔ شہریوں نے خوشی سے تھیلے بھر کر گوبھی اٹھا لی۔ کسان کا کہنا تھا کہ فی ایکڑ گوبھی کی کاشت پر 40 ہزار روپے خرچ آتا ہے، لیکن دو روپے فی کلو کی قیمت پر منڈی تک کا کرایہ بھی پورا نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتنی کم آمدنی میں بچوں کی فیس ادا کرنا بھی ممکن نہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !