کچھ عرصہ کےلئے پنجاب کی وزیر اعلیٰ ہمیں دے دیں ، ہمارا وزیر اعلیٰ آپ رکھ لیں، تاجروں کا احسن اقبال سے مکالمہ

0

 کراچی/ مانیٹرنگ ڈیسک: کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ ایک دلچسپ مکالمہ کیا۔ انہوں نے درخواست کی کہ کچھ وقت کے لیے مریم نواز شریف کو سندھ کے حوالے کر دیا جائے، جبکہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو وفاق لے لیا جائے۔تاجروں کی اس تجویز پر اجلاس میں شریک سب افراد نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی۔ تاہم، احسن اقبال نے اس مطالبے پر محض مسکرا کر ردعمل دیا اور کوئی جواب نہیں دیا۔



ادھر سندھ حکومت کی ترجمان ایم پی اے سعدیہ جاوید نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خوشامدی باتیں دہرانے سے زمینی حقائق نہیں بدلے جا سکتے۔ ایک فرد کی چاپلوسی کو پوری تاجر برادری کا مؤقف قرار دینا غیر منصفانہ ہے۔ ان کے بقول، کوئی ذمہ دار سیاستدان یا وزیر غیر سنجیدہ باتوں کو برداشت نہیں کرتا۔انہوں نے مزید کہا کہ مخصوص تاجروں کا ایک گروپ سازش کے تحت سندھ کے عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہا ہے۔ یہ گروپ کاروبار کے بجائے مختلف فورمز پر غیر متعلقہ باتیں کرتا ہے۔ سعدیہ جاوید نے واضح کیا کہ جمہوریت کوئی شطرنج کا کھیل نہیں جس میں مہروں کو اپنی مرضی سے ادھر ادھر رکھا جا سکے۔ سندھ کے عوامی نمائندے اپنی قیادت میں بہتر خدمات انجام دے رہے ہیں، اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی سربراہی میں سندھ ایک حقیقی تاجر دوست صوبہ ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !