پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دونوں اننگز میں صرف 376 گیندوں پر آؤٹ کر کے اپنا 20 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
ویسٹ انڈیز کی دونوں اننگز کی تمام 20 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں۔
ساجد خان تیز ترین پچاس ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی باؤلر بن گئے۔
بابر اعظم دونوں اننگز میں ڈبل فگرز میں داخل نہیں ہو سکے۔
شان مسعود نے ہوم گراؤنڈ پر کپتان کی حیثیت سے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔

