شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کے کپتان نے پچ کے بارے میں انتہائی حیران کن ںیان دے ڈالا

0

 ملتان / مانیٹرنگ ڈیسک: پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست جے بعد ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ کا پچ کے حوالے سے بیان سامنے آ گیاہے۔ پوسٹ میچ کانفرنس کے دوران ویسٹ انڈین کپتان کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ایسی سپن وکٹ تیار کی جو بیٹنگ کےلئے بے حد مشکل تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلے بازوں کو اس وکٹ پر کھیلتے ہوئے شدید مشکلات پیش آئیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کریں گے۔ 




واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 127 رنز سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے ۔ کھیل کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 157 بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔کپتان شان مسعود 52 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے  جومل اینڈرل ویریکن نے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لئے 251 رنز کا ہدف ملا جو وکٹ کو دیکھتے ہوئے ایک معقول ٹارگٹ قرار دیا جا سکتا تھا ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی پاکستانی سپنرز کا مقابلہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ اور پوری ٹیم صرف 123 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان 5 , ابرار احمد 4 جبکہ نعمان علی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ ساجد خان نے میچ میں مجموعی طور پر 9کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے مین آف دی میچ ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔ ویسٹ انڈیز کی دونوں اننگز کی تمام 20 وکٹیں سپنرز ساجد خان ، نعمان علی اور ابرار احمد ہی کے حصے میں آئیں ۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !