شکار پور / مانیٹرنگ ڈیسک: شکارپور کے علاقے فیضو لاڑو میں ڈاکوؤں نے سابق صوبائی وزیر میر غالب ڈومکی کی گاڑی پر حملہ کیا، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے میر غالب ڈومکی کی ٹانگ پر گولی لگی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے دوران سابق وزیر کے دو گارڈز جاں بحق ہوگئے، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ڈاکو مارے گئے اور ایک زخمی ہوا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

