پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں۔محمد عباس کے مطابق ان کی بہن کی طبیعت اچانک خراب ہوئی، جس کے بعد انہیں گوجرانوالہ کے اسپتال لے جایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
محمد عباس نے دعائے مغفرت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ان کی بہن کے درجات بلند فرمائے اور مداحوں سے اپیل کی کہ ان کی بہن کو اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔

