محمد سراج کا ٹیم سے ڈراپ ہونے پر بڑا فیصلہ

0

 نئی دہلی / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے چیمپئنز ٹرافی اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ون ڈے ٹیم سے باہر ہونے کے بعد ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، محمد سراج نے ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے 23 جنوری کو ہماچل پردیش کے خلاف رانجی ٹرافی کا میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، وہ سیزن کے آخری میچ میں ودربھ کے خلاف حیدرآباد کی نمائندگی کرتے ہوئے میدان میں نظر آئیں گے۔



یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی سلیکٹرز نے محمد سراج کی جگہ ارشدیپ سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا تھا کہ سراج پرانی گیند کے ساتھ مؤثر بولنگ نہیں کر پاتے، اور ٹیم کو ایسے بولر کی ضرورت تھی جو درمیانی اور آخری اوورز میں نئی گیند کے ساتھ کارگر ہو سکے۔روہت شرما کا مزید کہنا تھا کہ جب محمد سراج کو نئی گیند نہیں دی جاتی، تو ان کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ یہ بدقسمتی ہے کہ وہ اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے، لیکن ٹیم کے لیے ایسے بولرز کی تلاش ضروری تھی جو مختلف حالات میں ٹیم کو بہتر آپشن فراہم کر سکیں۔انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ٹیم کے پاس ایسے بولرز موجود ہیں جو نئی گیند، درمیانی اوورز اور ڈیتھ اوورز میں مؤثر بولنگ کر سکتے ہیں، اور ان میں جسپریت بمراہ، محمد شامی، اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔واضح رہے کہ محمد سراج نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچز میں شرکت کی تھی اور ان میچز میں 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !