منڈی بہاوالدین / مانیٹرنگ ڈیسک: منڈی بہاءالدین کے علاقے کوٹ پھلے شاہ میں آتش گیر مواد پھٹنے کے باعث 6 افراد، جن میں 4 خواتین اور ایک بچی شامل ہیں، جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ٹیم کے مطابق متاثرہ مکان میں آتش بازی کا سامان تیار کیا جا رہا تھا، جہاں اچانک آگ لگنے سے دھماکا ہوا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں مکان اور اس سے ملحقہ مکان کی چھتیں منہدم ہوگئیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ ملبے تلے دبنے کی وجہ سے 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ہمسایہ مکان کی ایک خاتون اور ایک بچی بھی شامل ہیں، جو دھماکے کے وقت ملبے کے نیچے دب گئیں۔تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پھالیہ اور رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثہ صبح سویرے پیش آیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

