ملتان/ مانیٹرنگ ڈیسک: ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہے ، ہدف کے تعاقب میں ابتدائی تین وکٹیں گر چکی ہیں ۔شان مسعود اور ابو ہریرہ دو دو جبکہ کامران غلام 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔۔بابر اعظم اور سعود شکیل وکٹ پر موجود ہیں ۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 253 رنز کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔ دوسرے دن ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 243 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے نصف سنچری سکور کی ۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز ہونے والا ہے۔ وکٹ کو دیکھتے ہوئے 253 رنز ایک اچھا سکور لگ رہا ہے۔۔پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے

